ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کے 8باکسر نوجوان عالمی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں بائی

ہندوستان کے 8باکسر نوجوان عالمی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں بائی

Fri, 18 Nov 2016 14:35:48    S.O. News Service

نئی دہلی،17نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے 10میں سے 8 باکسر کو روس کے سینٹ پیٹسبرگ میں چل رہی اے آئی بی اے نوجوان عالمی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں بائی مل گیا ہے۔ہندوستانی ٹیم میں تین لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ایشیائی یوتھ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا،ان میں لگام دہیا(60کلو )،آشیش(64کلو گرام)اور رییال پوری(81کلو گرام)شامل ہیں۔آشیش کو پہلا مقابلہ آرمینیا کے ٹونی جی سے کھیلنا ہے جبکہ شری نواس(69کلو گرام)فرانس کے ملاپ پرات سے کھیلیں گے۔سچن(49کلو گرام)کا سامنا کوریا کے سیوگچان بایک اور میکسیکو کے گستاوو اتونیو الواریج کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔سابق قومی چمپئن انور(52کلو گرام)کی ٹکر انگلینڈ کے آکاش توقیرسے ہوگی۔ایتاش خان(56کلو گرام) کیوبا کے الیکجے رومیرو رودررگیج اور مصر کے السیید رگاب عمان کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے کھیلیں گے۔روک دہیا(60کلو گرام)جرمنی کے نک بییر اور اسکاٹ لینڈ کے مارک ریڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فاتح سے کھیلیں گے۔آدتیہ مان(75کلو گرام)انگلینڈ کے بین ریس سے کھیلیں گی۔رییال پوری(81کلو گرام)کا سامنا آذربائیجان کے ایل خان علییف سے ہوگا جبکہ نمن تور(91کلو گرام)کروشیا کے مارجان برنچ سے کھیلیں گے۔


Share: